مبینہ بیٹی کیس، عمران خان کی خوشیوں پر پانی پھر گیا

0
121
terian

ٹیریان وائٹ کیس: عمران کی نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ درست نہیں، نیا بینچ بنے گا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیریان وائٹ کیس میں ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں، عمران خان کے خلاف محمد ساجد کی نااہلی درخواست پر 30 مارچ کو فیصلہ محفوظ ہوا، کاز لسٹ کا اجرا اور فریقین کو اطلاع دیے بغیر دو ججز کی رائے اپ لوڈ کی گئی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی دو ججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں، کیس سے متعلق دو ججز کی اپ لوڈ رائے رولز اور روایات کے خلاف ہے، کیس کی دوبارہ سماعت کیلیےچیف جسٹس کی جانب سے نیابینچ تشکیل دیاجا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دن کو خبریں آئی تھیں کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریلیف دے دیا، عمران خان کی نااہلی کی درخواست عدالت نے ناقابل سماعت قرار دے دی

مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پرعمران خان نااہلی کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنا دیا ہے، عدالت نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ عدالت نے عمران خان کی نا اہلی کیلئے بھی دائر درخواست کو مسترد کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا

واضح رہے کہ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ,درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

Leave a reply