وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ متوقع

0
57

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل جمعرات کو لاہور آئیں گے

آئندہ چوبیس گھنٹوں‌ میں‌ کن شہروں‌ میں بارش، آندھی اور تیز ہواؤں‌ کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل جمعرات کو لاہور آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے.

وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

وزیراعظم سے دورہ لاہور میں گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب ملاقات کریں گے، وزیراعظم سے اراکین اسمبلی بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان پنجاب کی کابینہ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ وزیراعظم کومون سون انتظامات پربریفنگ دینگے .پنجاب کے وزرا کی کاکردگی رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی

عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی مافیا رشوت،بلیک میلنگ ،دھمکیاں دے رہی ہے ،سسیلین مافیا کی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں،عدلیہ پر دباوَ ڈالاجا رہا ہے ،یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا کے دورے پر جا رہے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی، وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے سلسلہ میں امریکا میں بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں. عمران خان کے واشنگٹن میں استقبال کے لئے تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو متحرک ہے اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور تحریک انصاف کے رہنماوں کو جمع کرے گی. نیویارک میں پی ٹی آ ئی کا دفتر قائم کرنے و الے بزنس مین عمران اگرا نے وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن پہنچ کر والہانہ استقبال کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a reply