پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اقتدار جانے کے "غم "میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اتر آئے.چشتیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیا” اسلامی ٹچ "دے دیا.


چشتیاں میں پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں طاقتور کو نا پکڑا جائے وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، قرآن میں اللہ کا حکم ہے اچھائی کا ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہے، نوجوانوں کو کہتا ہوں تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوانا ہے، آپ نے الیکشن میں اچھائی کا ساتھ دینا ہے برائی کا نہیں،

عمران خان نے کہا کہ چستیاں اگر آپ نے نواز شریف کو ووٹ دیا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ مجرم کو ووٹ دے رہے ہیں، اور برائی کے ساتھ کھڑے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کہ آپ اللہ کے فرمان کے خلاف جا رہے ہیں.

عمران خان کی جانب سے دیئے گئے نئے اسلامی ٹچ پر سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ،سماجی اور سیاسی حلقوں نے عمران خان کے آج کے اسلامی ٹچ پر کہنا ہے کہ عمراں خان کو اب اپنی شکست نظر آنا شروع ہو گئی ہے اس لئے اب انہوں نے نیا بیانیہ بنا دیا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف کو ووٹ دیا تو ووٹ دینے والے اللہ کے فرمان کی خلاف ورزی کریں گے.

سماجی اور سیاسی ھلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نیا” اسلامی ٹچ” اور بیانیہ چلنے والا نہیں ہے ،کیونکہ اب عوام بھی جان چکے ہیں کہ عمران خان اکثر جوش میں” ہوش” کھو بیٹھتے ہیں، اور جو بیان وہ ایک دن دیتے ہیں تو دوسرے دن عمران خان کو اپنے بیان پر "یو ٹرن "لینا پرتا ہے

Shares: