وزیر اعظم کا وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام، اہداف و مقاصد وزارتوں‌ کو ارسال

0
68

وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے، بعض اہم وزارتوں کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے وزارت سے متعلقہ نئے ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں، اس ضمن میں پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جامع ٹاسکنگ دستاویز وزارتوں کو ارسال کی گئی ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹاسکنگ دستاویز میں نشاندہی کیے جانے والے اقدامات کا مقصد سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے، ان وزارتوں میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ منصوبہ بندی، وزارتِ توانائی، وزارتِ پٹرولیم، وزارتِ ہوابازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت، نیشنل ہیلتھ سروسز اور وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ شامل ہیں، ان اہداف کو مکمل کرنے کی مدت تین اور چھ ماہ ہے جس کے بعد ہر وزارت ان اہداف کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی، وزارتیں اپنی طرف سے بھی اہداف اور اقدامات ٹاسکنگ دستاویز میں شامل کر سکتی ہیں،

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے ہر وزارت کے لئے صرف انہی اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو اسکے دائرہ کار میں شامل ہیں، ان اہداف میں اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ضروری سامان اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا، ائیر پورٹس پر عوا لناس کے لئے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا، ہوم ایکسس ہیلپ لائن کا قیام (تاکہ شہری ضرورت پڑنے پر بغیر کسی دقت متعلقہ اداروں سے مدد حاصل کر سکیں) ، پمز اور پولی کلینک کی اسٹینڈرڈائزیشن کا جامع پہلان، اسلام آباد کے تمام کالجز میں آن لائن داخلوں کا نظام، سکول کی سطح پر ڈومیسائل کی فراہمی، گڈ سٹیزن کور (GOOD CITIZEN CORPS)کاقیام(اس اقدام کا مقصد طالبعلوں کو فلاحی کاموں کی جانب راغب کرنا اور ان میں رضاکارانہ جذبے کو فروغ دینا ہے)، اسی طرح ائیرپورٹس پر بزرگوں اور معذور افرادکو سہولیات کی فراہمی، بجلی کے کنکشن کے حصول کے طریقہ کار کو سہل بنانا وغیرہ جیسے اقدامات شامل ہیں،

Leave a reply