وزیر اعظم عمران خان کا نوجوانوں کو ایلف شفق کی کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ

0
50

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کو کتاب ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرکتاب محبت کے چالیس اصولوں کی تصویر پر مبنی ایک پوسٹ شئیر کی-
https://www.instagram.com/p/CF4c8MlHcof/
شیئر کی گئی پوسٹ میں وزیر اعظم نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایلف شفق کی ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھیں جو عشق حقیقی پر ایک بہت ہی پراثر کتاب ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ اس میں صوفی ازم، مولانا محمد جلال الدین رومی اور ان کے مرشد شمس تبریزی پر گفتگو کی گئی ہے میں نے کتاب چند سال قبل پڑھی تھی اور اس سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔

واضح رپے کہ ایلف شفق ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ہیں۔ انہوں نے اپنے اس ناول میں رومی و شمس کی محبت کو نہایت دلچسپ انداز میں اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کا 2017 میں اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔

علاوہ ازیں عمران خان نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دنیا بھر کے نوجوانوں کو زندگی گزارنے کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام دیا-
انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی ایک تصویر شئیر کی تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے جیسے وہ واک کر رہے ہیں-
https://www.instagram.com/p/CF6rf_tHwog/
تصویر شئیر کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ دنیا بھر کے نوجوانوں کے لئے میرا پیغام: زندگی کبھی بھی ایک سیدھی لکیر میں نہیں ، زندگی سائیکل میں گذرتی ہے۔ جہاں ایک ختم ہوجاتا ہے اس پر انحصار ہوتا ہے کہ کس طرح ایک اعلی اور نچلے پوائنٹس کے ساتھ نقل و حرکت کرتا ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ وہ جو کامیاب ہوتے ہیں وہ کبھی بھی برے وقت سے مایوسی کا شکار نہیں ہوتے اس کے بجائے تجزیہ کرتے ہیں اور اپنی غلطیوں سے سبق لیتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ مضبوط تر ہوتے ہیں۔ اور جب اونچائی پر ہوتے ہیں تو وہ کبھی بھی کامیابی سے دور نہیں ہوتے ہیں اس کے بجائے ناگزیر شروع ہونے سے پہلے اس رفتار کو طول دینے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔

Leave a reply