وزیر اعظم عمران خان کا صادق سنجرانی کو ٹیلیفون، کیا گفتگو ہوئی؟ اہم خبر

0
62

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلیفون کر کے مبارکباد دی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد دی ہے، آپ نےثابت کیاہے کہ آپ پر ایوان کا اعتماد ہے،

چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کے ٹیلیفون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ اللہ کا کرم ہوا ہے،الحمدللہ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صادق سنجرانی کے کامیاب ہونے پر حکومتی اتحاد نے صادق سنجرانی کے حق میں نعرے بازی کی.

سینیٹ کا اجلاس بیرسٹر سیف کی‌صدارت میں ہوا، راجہ ظفر الحق نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پیش کی،تحریک کےحق میں اپوزیشن ارکان اپنے بنچز سے کھڑے ہوگئے ، اپوزیشن کے 64 اراکین نے کھڑے ہو کر تحریک کی حمایت کی ،تحریک عدم اعتماد کی اجازت کےلیے 26 ارکان کی ضرورت تھی .

اجلاس میں 100 اراکین موجود رہے، جماعت اسلامی کے دو راکین اجلاس سے غیر حاضر رہے، د واراکین مسلم لیگ ن کے بھی غیر حاضر ہیں، ووٹنگ کا طریقہ خفیہ رکھا گیا . حروف تہجی کے اعتبار سے پہلا ووٹ مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبد الکریم نے کاسٹ کیا ،اسحاق ڈار نے ابھی تک سینیٹ کے ممبر کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا .

Leave a reply