وزیراعظم عمران خان کرنے جا رہے ہیں شاہی قلعہ کی سیر،مگر کب؟

0
56

وزیر اعظم عمران خان لاہور آئیں گے اور شاہی قلعہ کی سیر کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان رمضان المبارک سے قبل لاہور کا دورہ کریں گے، لاہور آمر کے بعد عمران خان صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ایچی سن کالج کی تقریب میں بھی شریک ہو ں گے ،وزیراعظم رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی تقریب میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران تاریخی شاہی قلعہ بھی جائیں گے جہاں وہ شاہی قلعے کی دیوار اور شاہی باورچی خانے کی بحالی کے کام کا معائنہ کریں گے ۔عزیر اعظم مختلف رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Leave a reply