عمران خان کیخلاف سنگین غداری کیس کی کاروائی مؤخر

0
81
imran khan

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سنگین غداری کیس کی کاروائی مؤخر کر دی گئی ہے

کوئٹہ کی عدالت میں عمران خان کے خلاف سنگین غداری کی درخواست عبدالرزاق شر نے دائر کی تھی جن کو گزشتہ روز قتل کر دیا گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج کیا گیا ہے، آج عدالت میں سنگین غداری کیس کی سماعت ہونی تھی تا ہم بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت مؤخر کر دی گئی، عبدالرزاق شر کی درخواست کی پیروی سینئر وکیل امان اللہ کنرانی کر رہے ہیں، امان اللہ کنرانی عدالت میں پیش ہوئے، اب اس درخواست پر سماعت کے لئے آئندہ کی تاریخ دی جائے گی،

عبدالرزاق شر نے عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 سے روگردانی پر کیس دائر کر رکھا تھا ،عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ انکے بیٹے کی مدعیت میں درج کرایا گیا مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمہ شہید جمیل کاکڑتھانے میں درج کیا گیا ہے،

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

Leave a reply