وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان آمد پر کون کرے گا استقبال اور کیا ہیں‌ تیاریاں؟ اہم خبر

وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکہ سے واپسی پر وفاقی وزیرہوابازی غلام سرورخان ان کا استقبال کریں‌گے،

امریکی کانگریس نے عمران خان سے متعلق کی ایسی بات کہ پاکستانیوں‌ کا سر فخر سے بلند ہو گیا

وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان آمد، کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے استقبال کے موقع پر فردوس عاشق اعوان،جہانگیرترین،اعظم سواتی و دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں، ان کا یہ دورہ امریکہ تاریخی اہمیت کا حامل رہا ہے جس میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو ایک نئی جہت ملی ہے،

وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر ان کے استقبال کی زبردست تیاریاں‌ کی گئی ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ تک ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہو گی، اس سلسلہ میں تمام تیاریاں‌ و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،

Comments are closed.