وزیر اعظم عمران خان کی برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کےموقع پرہوئی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے برطانوی ہم منصب کو کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، ادھر وزیر اعظم عمران خان آج رات امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان ، امریکی صدرکی ملاقات پاکستانی وقت کیمطابق تقریباًرات 10بجےہوگی، جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی ایجنڈا ملاقات کا اہم حصہ ہے،

ٹرمپ سے ملاقات میں کشمیرکےمحاصرے کے 50ویں روز بعد عمران ٹرمپ ملاقات میں کشمیراہم ہوگا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر بھی ملاقات میں شریک ہونگے،

Shares: