عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی قیادت کے رابطے، سینیٹرز کی نمبر گیم کس کے حق میں‌؟ پتہ چل گیا

0
48

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی سے وابستہ سینیٹرز نے مختلف جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنایا جائے.

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ایک اہم ملاقات بھی کی ہے جس میں پی ٹی آئی کے بعض‌دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے. اس ملاقات میں وزیر اعظم کو سینیٹرز کے ووٹوں سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بھی چیئرمین سینیٹ کیلئے پیش کردہ اپنے امیدوار میر حاصل بزنجو جو بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، کو کامیاب کروانے کیلئے سبھی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہیں تو دوسری جانب حکومتی سینیٹرز بھی اپنا پورا زور لگا رہے ہیں. اپوزیشن جماعتوں‌ کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں‌ میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ طور پر امیدوار منتخب کیا گیا ہے اور باقاعدہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے.

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کے پورا زور لگانے کے باوجود تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا کوئی امکان دکھائی نہیں‌ دیتا. سینیٹرز کی نمبر گیم اس وقت حکومت کے حق میں‌ ہے اور آئندہ بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہی رہیں‌ گے. پی ٹی آئی سینیٹرز کے دوسری جماعتوں سے رابطوں‌ پر بعض‌ سینیٹرز نے صادق سنجرانی کی حمایت میں‌ ووٹ ڈالنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اپوزیشن جماعتیں مزید کمزوری کا شکار ہو جائیں‌ گی اور ان کی حکومت مخالف تحریک پہلے سے بھی زیادہ کمزوری کا شکار ہو جائے گی. ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنی بھرپو رحمایت کی یقین دہانی کروائی او رکہا ہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے.
پی

Leave a reply