عمران خان کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

imrankhan01

الیکشن کمیشن نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

باغی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ اور نوٹسز بھی جاری کر دیے، عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمشنر کیس کی سماعت بھی اسی روز ہو گی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی تھی۔واضح رہے کہ 21 نومبر کو عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی تھی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے خیبرپختونخوا کے ممبر نے کہا تھا کہ عمران خان کی تو کل ضمانت ہوگئی تھی جس پر ان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ ان کی کسی اور کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے، تاہم شواہد ریکارڈ کرنے کے لیے ملزم کی حاضری ضروری ہوتی ہے۔جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی تھی کہ آئندہ سماعت پر عمران خان کی ویڈیو لنک سے حاضری یقینی بنائی جائے،بعد ازاں کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔

بنگلہ دیشی سیاستدان نے بھارتی علاقے پر اپنا دعوی کر دیا

صدر کے مدارس ایکٹ پر اعتراضات غیر آئینی قرار

سندھ میں 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

بشار کا تحتہ الٹنےکے بعد روس نے شام کی گندم فراہمی روک دی

Comments are closed.