عمران خان کیخلاف وارنٹ عدالتوں نے نکالے لہذا انتظامیہ اس پر عمل کرے گی. وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک انٹرویو میں سینئر صحافی حامد میر کو بتایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف وارنٹ عدالتوں نے نکالے ہیں لہذا عدالتی احکامات پر انتظامیہ عمل نہ کرے تو پھر کیا ہوگا؟ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور وزیر اعظم سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا ہے اور نہ ہی قانون حرکت میں آیا ہے۔
Will @ImranKhanPTI become more popular after his arrest today?
How Pakistan survived a threat of 5th Martial Law in Nov 2022 before the appointment of new Army Chief?
Watch exclusive interview of PM @CMShehbaz with @HamidMirPAK tonight at 8 on Geo News pic.twitter.com/SfoZCbqb7Z
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 14, 2023
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی تھی لیکن وقت کی رعونت سے ڈرنا چاہیے جبکہ آج وہ کہتا ہے میں 72 سال کا ہوں اور ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج تک گرفتاری سے بچنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور اب تو وہ اس سے بچنے کیلئے کبھی بیماری تو کبھی بزرگی کے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں. لیکن کیا انہیں یاد نہیں گزشتہ سال انہوں نے عدلیہ کے خلاف کس قدر انتہائی مذموم گفتگو کی تھی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کا یہ انٹریو آپ اب سے کچھ منٹس بعد پاکستانی وقت کے مطابق ٹھیک 8:05 شام کو جیو نیوز پر دیکھ سکیں گے.
We are caught between imported government and imported inflation. PM @CMShehbaz told me that “ it was not only the IMF's conditions that were leading to historic-high inflation but Pakistan was also being impacted due to "imported inflation". https://t.co/1oePiRvO16
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 14, 2023
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کو جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا، نیب نے عمران خان کے کہنے پرمریم کو والد کے سامنے گرفتار کیا، آصف زرداری کی بہن کو چاند رات والے دن گرفتار کیا گیا، میری بیٹیوں کا کسی کیس سے تعلق نہیں ان کے گھر کا گھیراؤ کیا گیا۔ انہوں نے کہا نواز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، حنیف عباسی کو گرفتار کیا گیا، وٹس ایپ پر رانا ثنا اللہ کے جج کو تبدیل کیا گیا، خواجہ آصف کو سخت سردی میں زمین پر لٹایا جاتا تھا، دوسری مرتبہ گرفتار ہوا تو مجھے دہشت گردوں والی وین میں لے جایا گیا، میں نے پوچھا تو کہا گیا اوپر سے حکم ہے۔
سوال: کیا عمران خان کی گرفتاری سے سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ نہیں ہو گا؟
جواب: وہ عدالتوں کو مطلوب ہیں انکے وارنٹ گرفتاری میں نے نہیں عدالتوں نے نکالے ہیں @CMShehbaz @ImranKhanPTI pic.twitter.com/DzghR1LV0b
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 14, 2023
ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے شواہد تو سٹیٹ بینک نے دیئے، اگر کوئی شہری کوئٹہ جا کر مقدمہ درج کراتا ہے تو مجھ سے تو نہیں پوچھتا، عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ عدالت نے نکالے ہم نے نہیں، عمران خان کو تو ایک سیکنڈ میں ریلیف مل جاتا ہے، عمران خان نے اپنے حواریوں سے مل کر ہمیں دن رات دیوار سے لگانے کی کوشش کی، اگر عمران چوتھائی حصہ بھی معیشت کو دیتے تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔
مریم نواز نے محنت اور دلیری سے اپنا مقام بنایا ہے انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر بنانے کا فیصلہ ہم نے باہمی مشاورت سے کیاجو لوگ مسلم لیگ ن میں سے ش نکالنے کے دعوے کرتے رہے وہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی نا مراد ہوں گے @CMShehbaz @MaryamNSharif @NawazSharifMNS pic.twitter.com/IaqcFhj2TF
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 14, 2023
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا اپنا ایک ویو ہے،یہ بات حقائق پرمبنی نہیں کہ ہم الیکشن نہیں کرانا چاہتے، ، پارٹی کا صدر میں ہوں اور نواز شریف قائد ہیں، پارٹی اراکین کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں، چند دنوں تک ٹکٹیں بھی الاٹ کر دیں گے۔ جبکہ انہوں نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل میں عمران خان دور میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ ہوا تھا، اس وقت مردم شماری کا عمل جاری ہے، وفاقی حکومت نے مردم شماری کیلئے اربوں کے فنڈز دیئے،اگر ہم نے کوئی بہانہ لگانا ہوتا تو کیا مردم شماری کیلئے فنڈ دیتے؟، اتحادی جماعتوں نے بھی کہا مردم شماری کے حوالے سے اعتراضات دور ہونے چاہئیں، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
سوال : جن لوگوں نے انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ توشہ خانہ سے لوٹ مار کی کیا یہ سب ہمارے لیڈر کہلانے کے لائق ہیں؟
جواب: توشہ خانے سے قانون کے مطابق تحائف لینا غلط نہیں لیکن ان تحائف کو بازار میں بیچ کر جعلی رسیدیں بنانا غلط ہے۔ pic.twitter.com/QREMGqN3NW
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 14, 2023
وزیر اعظم نے کہاعمران خان نے برادر ملک سے انتہائی قیمتی تحائف لیے، گھڑی کی قیمت ادا کر کے قانونی طور پر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، انہوں نے تحفہ لیکر بازار میں بیچ دیا اور جھوٹ بولا، عمران خان نے اسلام آباد کی غیر معروف دکان سے جعلی رسید پیش کی،عمران خان نے اصل میں گھڑی دبئی میں بیچی تھی، انہوں نے اگر تحفے نہ بیچے ہوتے تو جرم نہیں تھا، قیمت ادا کر کے قانونی طور پر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے کہا تھا اگر توشہ خانہ کا ریکارڈ جمع نہ کرایا تو توہین عدالت لگے گی، عمران خان کی اہلیہ نے براہ راست کروڑوں کے گفٹ لیےیہ ہے ڈاکہ زنی۔
کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان کسی بات پر بے ساختہ ہنس دیتا ہے آج ایسا ہی ہوا وزیراعظم نے ایک ایسے صاحب کو میرا دوست قرار دیدیا جو اپنی حکومت کے دوران ہمارے خلاف کارروائیوں میں آگے آگے تھے لیکن اب پاکستان سے بھاگ چکے ہیں میرا ہنسنا کسی کو ناگوار گذرا ہو تو میں معذرت خواہ ہوں pic.twitter.com/0lHgnkt90i
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 14, 2023
معیشت کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں علم تھا حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، مجھےعمران خان کی آئی ایم ایف شرائط بارے علم نہیں تھا، آج آئی ایم ایف انہی شرائط کو منوا رہا ہے، عام آدمی پر بوجھ پڑا اور مزید پڑے گا، دو وقت کی روٹی کمانے والوں پر بوجھ پڑے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو ریلیف دے رہے ہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوئیں، حکومت اور ادارے کے سربراہان بھی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانا پارٹی کا فیصلہ ہے، ان کے کنونشن کے بعد پارٹی میں جان اور ایک بیانیہ بن رہا ہے، ن سے ش کے علیحدہ ہونے کی باتیں کرنے والوں کو آج منہ کی کھانی پڑی، نواز شریف کو جیسے ڈاکٹر اجازت دیں گے وہ واپس آئیں گے، نواز شریف چند دن یا چند ہفتوں میں واپس آسکتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا آرمی چیف کو لگانے کا فیصلہ ٹوٹل میرٹ ہواہے، بد قسمتی سے جب نئے سپہ سالار آتے ہیں تو چہ مگوئیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا ارشدشریف کی فیملی کو انصاف ملنےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔