کاروبار سے متعلق پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

0
39

وزیراعظم عمران خان نے عالمی بینک کی رپورٹ میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے،

نواز شریف بیرون ملک "اڑان” بھرنے کے لئے تیار

اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عالمی بینک کی رپورٹ میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے پاکستان کی درجہ بندی میں تاریخ کی سب سے زیادہ بہتری پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے منشور کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے، جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں پاکستان کی کاروبار میں آسانیوں کے حوالے سے 50 درجے تنزلی ہوئی تھی، اب ہم 28 درجے بہتری کے ساتھ 136 سے 108 ویں نمبر پر آگئے ہیں، وزیر اعظم نے اس کامیابی پر اپنی حکومت کے ان تمام ذمہ داران کو مبارک باد دی جنہوں نے اس سلسلہ میں محنت اور لگن سے کام کیا،

وزیراعظم نے مریم کو نواز سے ملاقات کی اجازت کس کے دباؤ پر دی؟

وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی ہمیں اس سلسلہ میں بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2020ء تک پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے سرفہرست ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

مریم نواز والد سے مل کر رو پڑیں،نواز شریف نے کیا کہا؟

Leave a reply