عمران خان کی ٹیلیفون پر نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان نے نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے بام مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں. پاکستان اور بھارت کو عوام کی بہتری اور امن کے قیام کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے.

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جس پر برسراقتدار آنے والی بھارتی سیاسی تنظیم بی جے پی کے سربراہ نریندرمودی نے ٹویٹ کر کے عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

نریند مودی کی پارٹی حالیہ انتخابات میں تنہا 3 سو سے زائد سیٹیں جیتنے میں‌کامیاب رہی ہے اور جلد نریندر مودی کابینہ کے ہمراہ حلف اٹھائیں گے.

Comments are closed.