وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، صنعتی و تجارتی اداروں سے متعلق کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراقتصادی امورحماداظہر، سابق گورنراسٹیٹ بینک عشرت حسین نے شرکت کی، چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی،سابق وزیرخزانہ شوکت ترین،ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال پرغور کیا گیا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کومعاشی اعدادوشمارپربریفنگ دی گئی، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے صنعتی وتجارتی اداروں کو کاروبارمیں ہرممکن تعاون کی ہدایت جاری کی گئی ہیں،
واضح رہے کہ آج مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس بھی ہوا ہے جس میں صوبہ سندھ اورپختوانخواکوگندم کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی، خیبرپختوانخواکوڈیڑھ لاکھ ٹن، سندھ کوایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی جائے گی، خیبرپختونخواہ نے2لاکھ ٹن،سندھ نے4لاکھ ٹن کامطالبہ کیاتھا، وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں صوبوں کوگندم پاسکوکےذریعےفراہم کی جائےگی،