عمران خان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

imran khan

سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف پیپلزپارٹی کے کارکن کی جانب سے درخواست اندراج مقدمہ دائر کر دی گئی،

عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے شہری کی تحریری درخواست تھانہ صدر جلال پور پیر والا پولیس کو موصول ہو گئی، عمران خان کے خلاف دائر درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران نیازی نے ہمارے قائد آصف علی زرداری پر سنگین جھوٹے الزام عائد کیے، عمران خان کے بیان سے آصف علی زرداری کی جان کو خطرہ لاحق ہے، عمران خان نے آصف زرداری پر دہشتگردوں کو پیسے دیکر خود کو قتل کرانے کا الزام لگایا، عمران خان کے الزامات پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے سیاسی جزبات مجروح ہوئےعمران خان کے الزامات سے پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں غم وغصہ اور اشتعال پیدا ہوا ،عمران خان نیازی پر تعزیرات پاکستان ،فوجداری مقدمہ درج کیا جائے، پیپلزپارٹی کے کارکن راؤ شہزاد کی جانب سے عمران خان کیخلاف مقدمہ کی درخواست دی گئی

 عمران خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ردعمل 

 عمران خان کی طرف سے الزام تراشییوں کا سلسلہ پرانا نہیں عمران یو ٹرن لینے کی بجائے قلابازیاں کھا رہا ہے

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

 آصف زرداری نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا

واضح رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل الزام لگایا تھاکہ آصف زرداری نے مجھے مروانے کے لئے دہشت گرد تنظیموں کو پیسے دیئے، عمران خان کے الزام پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا، پیپلز پارٹی نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا

Comments are closed.