وزیر اعظم عمران خان کی 69 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔
باغی ٹی وی : ملک بھر کے سیاستدانوں، سماجی رہنماؤں اور شوبز شخصیات کے علاوہ کھیل کے شعبے سے منسلک افراد کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
3807 runs and 362 wickets in Tests 🔴
3709 runs and 182 wickets in ODIs ⚪️
Third leading wicket-taker for Pakistan in Tests 🥉
A match-winning all rounder ⭐
A @cricketworldcup winning captain 🏆
And our Prime Minister 🇵🇰Happy Birthday @ImranKhanPTI! pic.twitter.com/AJuhwir3yl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2021
پی سی بی نے سابق کرکٹر عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر ایک پیغام کے ذریعے ان کے کارناموں کی فہرست جاری کی ہے۔
عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے کیتھیڈرل اسکول اور ایچی سن کالج میں تعلیم حاصل کی اس کے بعد انگلینڈ کے رائل گرامر اسکول وورسٹر میں داخلہ لیا 1972میں کیبل کالج آکسفورڈ میں داخلہ لیا آکسفورڈ یونیورسٹی سے 1975 میں گریجویشن مکمل کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے 1968میں 16سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا 3جون 1971 کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا 31اگست 1974کو انگلینڈ ہی کے خلاف پہلا ون ڈے کھیلا 1992میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کی قیادت کی جو ان کی اہم وجہ شہرت سمجھی جاتی ہے۔
انہوں نے 88ٹیسٹ میچوں میں 3807 رنز بنائے 362 وکٹیں حاصل کیں ٹیسٹ کرکٹ میں 6 سنچریز اور 18 ففٹیز بنائیں175ون ڈیز میں 3709 رنز بنائے، 182 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ون ڈیز میں ایک سنچری، 19 ففٹیز بنائیں 139ون ڈیز میں قیادت کی، 75 جیتے، 59 میں شکست ہوئی۔48ٹیسٹ میچوں میں قیادت کی، 14 جیتے، 8 ہارے۔
انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ شروع کی 1994میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال لاہور نےکام شروع کر دیا۔ دوسرا شوکت خانم اسپتال 2015 میں پشاور میں مکمل ہوا۔2008میں یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ کے تعاون سے نمل کالج میانوالی قائم کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے 25اپریل 1996 کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھ کر سیاست میں عملی قدم رکھا 1997کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا۔
2002کے عام انتخابات میں پہلی بار میانوالی کے حلقے سے ایم این اے منتخب ہوئے 2007 پرویز مشرف کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بنے اور اسمبلی رکنیت چھوڑ دی پاکستان تحریک انصاف نے 2008 کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔
30اکتوبر 2011 کا لاہور جلسہ عمران خان کے لیے سنگ میل ثابت ہوا 2013کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے 35 نشستیں جیتیں خیبر پختونخوا میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی نے حکومت قائم کی مرکز میں دھاندلی کے خلاف 14اگست 2014 سے 17 دسمبر تک اسلام آباد میں دھرنا دیا۔
2018میں الیکشن جیت کر عمران خان وزیر اعظم بنے 2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تحریک انصاف نے مرکز، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں حکومت سازی کی۔