کل تک عمران خان پیش ہوگئے تو ٹھیک، ورنہ عبوری ضمانت منسوخ،عدالت

کل عمران خان کو ایمبولینس میں بھی پیش ہونا پڑا تو ہوں گے،وکیل
0
36
imran khan

اداروں کے خلاف بیان پر تھانہ رمنا میں مقدمہ ،عمران خان کی عدم پیشی پر اسلام آباد ہائی کورٹ برہم ہو گئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پیش نا ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان پراداروں کیخلاف الزامات کا مقدمہ کی سماعت ہوئی، عمران خان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے ، عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے، دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخوست گزار کی عدم پیشی پر عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی جائے گی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کہاں ہیں؟، عدالتوں کو مذاق بنا رکھا ہے ہائیکورٹ کو سول کورٹ بنا دیا بس گاﺅن کا فرق رہ گیا ہے وکیل درخواست گزارنے عدالت میں کہا کہ عمران خان کو گزشتہ روز پیشی کے دوران انجری ہوئی، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آج دائر ہو جائے گی،کیس کی سماعت میں عدالتی وقت تک وقفہ کردیا گیا۔

کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل تک عمران خان پیش ہوگئے تو ٹھیک، ورنہ عبوری ضمانت منسوخ کردی جائے گی، وکیل سلمان صفدر نے 3، 4 دن دینے کی استدعا کی، عدالت نے سلمان صفدر کی مزید 3، 4 دن دینے کی استدعا مسترد کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو کل تک پیش ہونے کی مہلت دے دی ، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ہم نے آج بھی سیکورٹی انتظامات کرائے تھے اور کل پھر کریں گے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ لاہور سے نہیں نکلے تو آپ سیکورٹی انتظامات ہی نہ کرتے، عدالت نے کیس کی سماعت میں کل تک کیلئے ملتوی کردی ،عمران خان کی عبوری ضمانت میں کل تک توسیع، آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ، سابق وزیر اعظم عمران خان کی سنگل بینچ میں مزید دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی و،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آج استثنیٰ دے دیں، معاملہ کل تک رکھ دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل آپ پیش نہ ہوےے تو یہ آرڈر بھی آپ پرچڑھ جائے گا، وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں کہا کہ کل عمران خان کو ایمبولینس میں بھی پیش ہونا پڑا تو ہوں گے،عدالت نے عمران خان کی ان دونوں مقدمات میں بھی ضمانت میں کل تک توسیع کردی ایک مقدمہ تھانہ رمنا میں بغاوت پر اکسانے سے متعلق ہے دوسرا مقدمہ محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ کیس کا ہے،عمران خان کی ڈویژن بنچ میں زیر سماعت سات مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کر دی گئی، عمران خان کی اپنے خلاف مقدمات پر کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت بھی کل ہوگی.

واضح رہے کہ عمران خان اپنی حکومت جانے کے بعد سے لے کر اب تک اداروں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں اور کارکنان کو بھی اکسا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ نہ صرف عمران خان بلکہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بھی مقدمے درج ہو چکے ہیں،،کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے معافیاں مانگیں اور پی ٹی آئی کا کوئی رہنما گرفتار کارکنان کا حال پوچھنے تک بھی نہیں گیا، عمران خان کئی مقدموں میں ضمانت پر ہیں اور زمان پارک میں مقیم ہیں، پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی مگر کامیاب نہیں ہو سکی

عمران خان موو کرتے ہیں تو انکے ساتھ سیکیورٹی ہوتی ہے؟حکومت سے جواب طلب

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

Leave a reply