عمران خان کی جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی. راناثناءاللہ

0
41
rana sana

عمران خان کی جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی. راناثناءاللہ

وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھروتحریک شروع ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہوگئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران راناثناءاللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک اپنی نمائش کے پہلے گھنٹے میں ہی مسترد کردی گئی، 3 گاڑیوں میں بس 80 کے قریب لوگ ہی بھرسکے۔ عمرانی ٹولے کے 3،4 لوگ قابو میں آگئے، عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ عوام اس کے ساتھ ہیں۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، اگر ملک کو کوئی یر غمال بنانا چاہتا ہے تو ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے، فتنے نے جو بھی فساد پھیلانے کا طریقہ کار اختیارکیاعوام نے مسترد کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خواجہ آصف کی افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی
ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدفمحمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری
میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا:عمران خان
نائن الیون کےمتاثرین افغان بینک کےفنڈزضبط نہیں کرسکتے:امریکی عدالت کافیصلہ
آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مزید مشکلات آئیں گی: وزیر اعظم شہباز شریف
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ہم تمہیں سیاسی مخالف سمجھتے تھے، اگر تم ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہو تو ہم بھی تمہیں اپنا دشمن سمجھیں گے، تم نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمن میں تبدیل کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مل بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، ہم سے بات نہیں کرنا چاہتے تو ہم سے بھی توقع نہ رکھو۔

Leave a reply