الیکشن میں فتح ، عمران خان کی مودی کو مبارکباد
پاکستان کے وزیرا عظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم مودی کو الیکشن میں کا میابی پر مبارکباد دی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی الیکشن میں نریندر مودی کو کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی اور ان کے اتحادیوں کو جیت کی مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کےساتھ خطےمیں امن اورترقی کیلئےکام کرنےکی خواہش ہے
I congratulate Prime Minister Modi on the electoral victory of BJP and allies. Look forward to working with him for peace, progress and prosperity in South Asia
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 23, 2019
واضح رہے کہ بھارت میں الیکشن کےغیرحتمی نتائج کے مطابق مودی کی پارٹی بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کرلی، نریندر مودی کی اتحاد جماعت تین سو پچاس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کانگریس ترانوے سیٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کے عام انتخابات 2019 میں بی جے پی کو اکثریت ملی تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مودی نے کہا کہ ” ایک ساتھ ہم ترقی کریں گے ،ایک ساتھ پھلیں پھولیں گے ،ایک ساتھ مل کر ہم مضبوط بھارت بنائیں گے ،ایک مرتبہ پھر بھارت جیت گیا ۔“ ٹویٹر پر اپنے پیغام کے ساتھ مودی نے وجے بھارتی یعنی کامیاب بھارت کا نعرہ بھی لگایا.