![Tosha](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/09/1105178_2680128_ik_akhbar.jpg)
لاہور ہائی کورٹ ،عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف درخواستین سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ہیں
لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی فل بنچ 9 جنوری کو درخواستوں پر سماعت کرے گا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں میانوالی کے حلقہ 95 کے ووٹر جابر علی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کی ہیں درخواستوں میں توشہ خانہ میں عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کیا گیا
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ایک بار پھر طلب کر لیا الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11جنوری کو دن 10 بجے طلب کر لیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کو ذاتی طور پر یا بذریعہ وکیل پیش ہوں ، نا اہلی کے باوجود عمران خان پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں عمران خان الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں،نوٹس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی پر عمران خان نا اہل کئے گئے نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں رہ سکتا،
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی الیکشن کمیشن نےعمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے