عمران خان کی پالیسیاں ناکام ، کارکردگی صفر تھی ،مولانا اکبر چترالی

عمران خان کی پالیسیاں ناکام ، کارکردگی صفر تھی ،مولانا اکبر چترالی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا،

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے منحرف رکن پی ٹی آئی ریاض مزاری کا کہنا تھا کہ ایک سال تک پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے رہے،ہمارے عمران خان کے ساتھ اختلافات تھے آج عمران خان ایوان میں نہیں ہیں،ایوان میں عمران خان کی نہیں حکومت کی مخالفت کرنی ہے،

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے عمران خان منصوبے کے تحت جھوٹ بولتا ہے،جلسوں میں کہا نیوٹرل صرف جانورہوتے ہیں،گزشتہ روزبیان دیا کہ نیوٹرل رہیں،راجہ ریاض کی قیادت میں تنقید کو ویلکم کرتے ہیں،ہم سب مل کرملک کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے،اپوزیشن کی تنقید کومثبت اندازمیں لیں گے،

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عوام کو سستے دواموں گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے،پیٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے تاجروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےماضی میں کئی بار توانائی کے مسائل کو کامیابی سے حل کیا،مسائل کا دیرپا حل چاہتے ہیں،انڈسٹری کے بڑے مسائل کو حل کر نے میں کچھ وقت لگے گا،

مولانا اکبر چترالی کا کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن میں متحد بھی ہونگے اور متفق بھی،اپوزیشن لیڈر جس کو بنایا گیا ہے کیا صرف عمران خان کو برا بھلا کہنے کیلئے بنایا گیا،جو شخص اس ایوان میں موجود نہیں اس کی حوالے سے بات نہیں ہونی چاہئے، عمران خان کی پالیسیاں ناکام ، کارکردگی صفر تھی ، اس حکومت کی کارکردگی بھی صفر ہے،حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ، کوئی عوامی ریلیف کی بات نہیں،

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ ٹائم اپوزیشن کو ملنا چاہیے لیکن نہیں مل رہا،بی ٹیم کی طرح اپوزیشن بنانی ہے تو ایسا نہیں چلے گا صحافیوں کیخلاف ایف آئی آرز کی مذمت کرتی ہوں،بھارت نے دس روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت کم کی ہے ،

شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

وادی تیراہ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے "باغ امن میلہ” کا انعقاد

Comments are closed.