ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عمران خان کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کی ہے
ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون کا کہنا ہے کہ عمران خان سے کوئی سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی عمران خان کو سابق وزیر اعظم کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی گئی سوشل میڈیا پر سیکیورٹی واپسی سے متعلق جعلی مہم چلائی جارہی ہے جعلی خبریں پھیلانے کا مقصد عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس سے توجہ ہٹانا ہے،من گھڑت خبریں پھیلانے کا مقصد شہباز گل اور عمران خان کیس سے توجہ ہٹانا ہے،
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اظہر مشوانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلاب کی آڑ لےکر گزشتہ دو دن میں وفاقی حکومت نے • عمران خان کی سیکیورٹی سے FC وغیرہ کو ہٹا دیا ہے • اسلام آباد پولیس کو کم کر دیا ہے• خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی کی سیکیورٹی کے لیے موجود پولیس کو ہٹانے کا خط لکھا ہے ،• بنی گالہ کا سرچ آپریشن کرنےکا خط لکھاہے
سیلاب کی آڑ لےکر گزشتہ دو دن میں وفاقی حکومت نے
• عمران خان کی سیکیورٹی سے FC وغیرہ کو ہٹا دیا ہے
• اسلام آباد پولیس کو کم کر دیا ہے
• خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی کی سیکیورٹی کے لیے موجود پولیس کو ہٹانے کا خط لکھا ہے
• بنی گالہ کا سرچ آپریشن کرنےکا خط لکھاہے— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) August 27, 2022
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھSPکی سربراہی میں 77پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ دوسرے صوبوں سے قانونی ضابطہ کار کے مطابق نفری فراہم کی گئی تو وہ بھی سابقہ وزیراعظم کو مہیا کی جاسکتی ہے۔ اسلام آباد پولیس ہر قسم کے حالات میں اپنے فرائض ادا کرنے میں پیش پیش ہے۔ ہر سابق وزیراعظم کو صرف 5 سکیورٹی اہلکار مہیا کئے جاتے ہیں۔ جبکہ اس صورتحال میں سابق وزیر اعظم صاحب کو 77 پولیس افسران صرف اسلام آباد پولیس فراہم کر رہی ہے اور 8 اہلکار GB پولیس سے فراہم کیے گئے ہیں۔ایسی صورت میں منفی اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں جس سے پاکستان کی پولیس کی کردار کشی ہو۔
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم