عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی

کل ٹرائل کورٹ کو گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے سے روکا جائے
Imran Khan

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے ہیں.

واضح رہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیے ہیں اور عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ مجھے 10 دن لگے ضمانت میں دلائل دینے میں جبکہ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ مجھے بھی اسی وجہ سے 10 دن لگے، میں نے آپ کو کہا تھا اس قسم کا معاملہ پہلی دفعہ سامنے آیا ہے، دونوں طرف سے اچھے طریقے سے دلائل دیے گئے تھے اس لیے مجھے بھی وقت لگ رہا ہے۔

تاہم وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کاپیز تقسیم ہونے کے بعد 6 دن بعد مجھ پر فرد جرم عائد کر دی گئی، سائفر نہ چالان نہ فائل کا حصہ ہے، جس کا الزام ہے، ضروری ہے کہ عدالت اب اس میں مداخلت کرے، الزام تھا سائفر کے الفاظ تبدیل کیے گیے، اب نہ تو تبدیل شدہ نہ ہی اصل سائفر ہمیں فراہم کیا گیا واضح رہے عمران خان کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ جس کا ذکر بار بار چالان میں موجود ہے، وہ دینا ضروری ہے، جلدی میں جج صاحب نے چارج فریم کر دیا، ہم نے آپ کو ہی بتانا ہے کہ جج صاحب پراسس کو تو فالو کرلیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے چارج کے اوپر لکھا کہ مجھے کاپیز ہی فراہم نہیں کی گئیں، ٹرائل کورٹ نے کہا جیسی بھی درخواست لائیں گے مسترد کریں گے۔
پی ٹی آئی وفد میں موجود رہنماؤں نے عمران خان کے مولانا بارے بیانات پر شرمندگی کا اظہار کیا
دہشت گردی کے ناسور کا بہت ہی بہادری سے مقابلہ کررہے. آرمی چیف
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر سے استفسار کیا کہ کدھر لکھا ہے؟ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے 17 اکتوبر کا آرڈر عدالت کے سامنے پیش کیا اور بیرسٹر سلمان صفدر نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کل ٹرائل کورٹ کو گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو اب سنادیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی اور عمران خان کو شفاف ٹرائل کا حق دینے کی ہدایت کردی۔

Comments are closed.