لگ رہا عمران خان کو اگلے ہفتے سزا سنا دی جائے گی،علیمہ خان
سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ریاض کو کیوں کورٹ میں نہیں بلا رہے؟ پرسوں مونال کے کیس میں چیف جسٹس نے 190 ملیں پاؤنڈ کیس پر ریمارکس دیئے، اور یہ ریمارکس صرف 190 ملین پاؤنڈ کیس پر اثر انداز ہونے کے لیے دیئے گئے،
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ بلڈر جو عوام کے پیسے چوری کرتا ہے ،میں بات سے اتفاق کرتی ہوں، بلڈر کا مطلب ملک ریاض، ملک ریاض کو کیوں عدالت نہیں بلا رہے، عمران خان، بشریٰ بی بی جیل میں کیوں ہیں، اب یہاں جو جج بیٹھے ہیں ناصر جاوید، اب چیف جسٹس نے پرسوں جو آرڈ کر دیا اسکے مطابق فیصلہ سنائیں گے اور سزا دیں گے، آنیوالے ہفتے میں امکان ہے کہ سزا سنا دی جائے گی،ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ چیف جسٹس نے ملک ریاض کا نام کیوں نہیں لیا، اسکو بلائیں، ملک ریاض پر سپریم کورٹ نے جرمانہ کیا تھا، ملک ریاض کو بلائیں اور کہیں کہ عدالت پیش ہوں ،میں بھی کہوں ملک ریاض آ کر جواب دیں، جن جن کے اس کیس میں نام ہیں ان کو بھی طلب کیا جائے ،احتساب عدالت کے ججز نے آئندہ ہفتے کو سزا کے لیے رکھا ہوا ہے ،ہمارے وکلاء کو آج بھی تاخیر سے اڈیالہ جیل میں جانے دیا گیا،میڈیا کو بھی اندر نہیں جانے دیا گیا، عمران نے احتجاج کیا تو اندر نہیں جانے دیا گیا،
عمران خان کا برطانوی دوست علیمہ خان کے ہمراہ اڈیالہ پہنچ گیا
تفتیشی افسر نے علیمہ خان سے فون نمبر مانگ لیا
ہمیں علیمہ خان نہیں بلکہ عمران خان کو فالو کرنا ہے،علی امین گنڈا پور
توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش
باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر
"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے