اگر ہم عمران خان کو گرفتارکرنا چاہتے تو کر سکتے تھے،فیصل کریم کنڈی

faisal kundi

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شازیہ مری صاحبہ اور مرکزی سکریڑی اطلاعات وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے،گزشتہ دور میں پی ٹی آئی نے اپنے مخالفین کونیب کے ذریعے جیلوں میں ڈالا، اگر ہم عمران خان کو گرفتارکرنا چاہتے تو کر سکتے تھے ،پیپلزپارٹی عوامی مینڈیٹ پر یقین رکھتی ہے،پیپلزپارٹی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور طریقے سے الیکشن لڑے گی،پی ٹی آئی کو دونوں صوبوں میں ایسے شکست دیں گے جیسے کراچی میں دی،

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے اہلِ خانہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دہشتگردی ہے 

 انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے اقدامات جاری ہیں،عمران خان اپنے دور میں مخالفین کیخلاف پروپیگنڈہ کرتے رہے ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے سب کو مل کربیٹھنا ہوگا،اداروں نے سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کیا تو عمران خان پاگل ہوگئے،عمران خان چاہتے ہیں 2018 کی طرح انہیں دوبارہ اقتدار میں بیٹھایا جائے، ہمارے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا ہم نے کسی مخالف کو جیل میں نہیں ڈالا،آصف زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کی بات کی،

Comments are closed.