وزیر خارجہ بلاول نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں،فاروق ایچ نائیک

0
53

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا ہے

سینیٹر فاروق حامد نائیک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرمودی سرکار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے پر بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے،مسئلہ کشمیر کو مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’گجرات کا قصائی‘ کہنے پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں، بلال بھٹو نے نہ صرف مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے بلکہ بھارت کے حقیقی فاشسٹ چہرے کو بھی دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے،نریندر مودی کی ظلم کی داستانوں کے پس منظر میں امریکہ میں نریندر مودی کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی،بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ کشمیر کی جانب یو این سیکیورٹی کونسل کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے،بلاول بھٹو نے یو این ایس سی کے فورم کو بڑی مہارت سے استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، وزیرخارجہ نے بڑی مہارت سے دنیا کو دکھایا کہ ہندوستان، ‘نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت اور ایک سیکولر ریاست’ دراصل ایک انتہا پسند آر ایس ایس کی زیر قیادت ہجوم کی مانند ہے،حریت رہنما محمد یاسین ملک اور دیگر تمام کشمیری رہنماؤں اور ٹرمپ کے الزامات کے تحت نظر بند لوگوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

 انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

سینیٹر فاروق حامد نائیک کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیری قیادت کو من گھڑت مقدمات میں پھنسانے اور قید کرنے کی مذموم کوششیں نہ تو کشمیریوں کے حوصلے پست کر سکیں گی اور نہ ہی حق خودارادیت کیلئے ان کی جائز جدوجہد کو متاثر کر سکیں گی، مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں سے حق خوداردیت کیلئے بہادرکشمیریوں کی جدوجہد آزدی کو متاثر نہیں کرسکتی، عالمی برادری ،بالعموم مسلمانوں اور کشمیریوں پر بالخصوص بھارت کے مظالم کا نوٹس لے، عالمی برادری مودی سرکار پر دباؤ ڈالے کہ وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور زیادتیوں کو روکے، عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو ان کا حق دے

Leave a reply