باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کہاں ہے؟ جواب ملا وقت کا نہیں بتا سکتے،

مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کہاں ہے؟ جواب ملا وقت کا نہیں بتا سکتے،عدالت پوچھ رہی ہے کہ ملزم کس وقت پیش ہوگا؟ جواب ملا عمران خان سے رابطہ نہیں ہو رہا،عدالت ملزم کے حاضری کا پوچھ رہی ہے جو اب تک پیش نہیں ہوا ،عمران خان ضمانت کرانے بینکنگ کورٹ پر مہربانی توکررہے ہیں توشہ خانہ کیس میں مفرور ہیں ،عمران خان پیش نہ ہو تو گرفتار کرنا چاہیے، جیل بھرنے کا شوق بھی پورا ہو جائے گا،نواز شریف بیٹی کے ہمراہ پیش ہوسکتے ہیں تو عمران خان بشریٰ اور فرح کے ساتھ کیوں نہیں؟ عمران خان نے اپنے ملازمین کے نجی اکاؤنٹس کو منی لانڈرنگ کے لیے کیوں استعمال کیا؟

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ضمانت کے لئے عدالت میں پیش ہوں گے، عمران خان اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں، توشہ خانہ کیس کی بھی اسلام آباد کی عدالت میں سماعت ہے،عمران خان وزیرآباد حملہ کے بعد سب اب تک زمان پارک لاہور میں ٹھہرے ہوئے تھے اور سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں،

شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

بڑے اسکولز میں کس طرح کے بگڑے بچے پڑھتے ہیں؟

فاٹا کے جرگوں میں لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ 15 لاکھ میں ڈیل ڈن

مردانہ کمزوری کی حقیقت کیا؟ہم ایسے سوالات کیوں نہیں اٹھاتے؟

جیلیں تیار کھلاڑی فرار

Shares: