چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کی بشری بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،بشری بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکورٹی اور تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپرٹنڈنٹ جیل کو بلا لیتے ہیں وہ آکر بتا دینگے کیا سہولیات اور اقدامات کیے جا رہے ہیں .اس درخواست پر آرڈر کرکے اگلے ہفتے کیس کو دوبارہ لگا دینگے ،لطیف کھوسہ نے کہا کہ میرے خیال میں پہلے محفوظ کیے گئے فیصلے سنا دیں ان کیسز کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی ،جو سہولت نواز شریف کو پیش کی جا رہی ہے باقیوں کو بھی فراہم کی جائے ،نواز شریف کی طرح چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی سزا معطل ہو چکی ہے ،
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے تحت سہولیات دے رہے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک درخواست شیر افضل مروت صاحب کی تھی اس پر ڈویژن بنچ نے آرڈر کیا ہے ،اٹک تو کھلا علاقہ یے وہاں کیا سہولیات تھیں یہاں کیا ہیں ، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تو سزا بھی معطل ہے پھر بھی ایسا سلوک کیا جارہا ہے ،آپکی اپنی ججمنٹ ہے خادم حسین کیس میں جس میں آپ نے ڈائریکشن دی ہیں اسی پر عمل درآمد کروادیں،عدالت نے کہا کہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو اسی لیے بلا رہا ہوں تاکہ تسلی ہو جائے کہ عمل درآمد ہو رہا ہے کہ نہیں
بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے کہ عمران خان کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی جیسا کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی گئی ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ملاوٹ زدہ خوراک شوہر کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے
بشری بی بی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے شوہر کو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے میرے شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے عمران خان کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے ".
واضح رہے کہ عمران خان سائفر کیس میں جیل میں جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں، عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل شفٹ کر دیا گیا ہے، سائفر کیس میں عمران خان کو عدالت نے چار اکتوبر کو طلب کر لیا ہے، ایف آئی اے نے سائفر کیس میں چالان جمع کروا دیا ہے،
امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی
اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،
چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا
نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،








