وزیراعظم کو کابینہ سمیت کام سے روکنے کی درخواست پر عدالت نے بڑا حکم دے دیا

0
46

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کو کام سے روکنے کے لئے درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت 28 جون تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں فریقوں کو بحث کے لئے طلب کر لیا

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے زرتاج گل کو روک دیا…بڑی خبر آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان اور دیگر وفاقی وزراء کو کام سے روکنے کے لئے متفرق درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سماعت کی.،درخواست میں درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ غیرمنتخب نمائندوں کو کابینہ کاحصہ بنایاگیا،عدالت وفاقی کابینہ میں شامل مشیروں کوکام سے روکے،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے بغیروزیراعظم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیراعظم کواختیارات کے استعمال سے روکے،عدالت نے فریقین کے وکلاکو 28 جون کوبحث کیلئے طلب کرلیا ۔

زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ

درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت،ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ سمیت 4 اراکین کابینہ کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں نئی وفاقی کابینہ کے اراکین کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے گئے ایسا شخص وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا جو قومی اسمبلی کا ممبر نہ ہو، آئین کی رو سے صرف عوام کا منتخب کردہ نمایندہ ہی وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال کر سکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ کابینہ غیر آئینی ہے کیونکہ اس میں غیر منتخب لوگوں کو وزیر بنایا گیا ہے، عدالت کابینہ کو کالعدم قرار دے اور وزیر اعظم اور کابینہ کو کام کرنے سے روکے

 

زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

Leave a reply