اسلام آباد سیشن کورٹ ،چیرمین پی ٹی آئی کے کیسز ،لسٹ کے بغیر وکلاء کی عدالت میں آمد پر عدالت برہم ہو گئی
جج طاہر عباس سپرا نے ہدایت کی کہ جن وکلا کے نام لسٹ میں شامل نہیں انہیں عدالت سے نکالا جائے ،اگر وکلا باہر نہ گئے تو پھر ہم ہدایت دیں گے جن وکلا کے وکالت نامہ پر دستخط ہیں وہ کمرہ عدالت میں رہیں گے پی ٹی آئی کے وکلا کی لسٹ فراہمی پر آپس میں تلخی ہوئی،
جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے شامل تفتیش ہونے کی پوری کوشش کی لیکن شامل تفتیش نہیں کیا۔پولیس نے آف دی ریکارڈ بتایا وہ محرم ڈیوٹیاں کریں دہشتگردی سے نمٹیں یا آ پکو شامل تفتیش کریں ،10محرم کو بھی ہم نے شامل تفتیش ہونے کے لئے پولیس کو لکھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ ویڈیو لنک انہوں نے نہیں کرنا بیان یہ ریکارڈ نہیں کر رہے۔ پورے پاکستان کے لئے چھٹیاں ہیں ہمارے لیے نہیں ،ہماری بس ہو گئی ہے ہم بھی انسان ہیں ،پولیس لاہور آ کر تفتیش کر لے جیسے کرنا ہے کر لے
جج طاہر عباس سپرا نے پراسکیوٹر کو ہدایت کی اور کہا کہ میرے معمولات میں آپ دخل اندازی نہ کریں ۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج کسی نے ایس پی انویسٹی گیشن کو کال کی ہے کے ہم شامل تفتیش ہونا ہے ؟محرم میں تفتیشی افسر دستیاب نہیں ہوتے یہ ثبوت دیں انہوں نے شامل تفتیش ہونے کی کوشش کی ۔
طاہر عباس سپرا کی عدالت سے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 15 اگست تک توسیع کر دی گئی
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے








