ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی . اس میں احمد علی بٹ نے عفت عمر سے پوچھا کہ آپ عمران خان کے اتنے خلاف کیوں ہیں اور آپ عمران کو ووٹ نہ دینے کی بجائے بلاول یا نوازشریف کو ووٹ دینے کی بات کرتی ہیں وجہ کیا ہے؟ اس سوال کے بعد جواب میں عفت عمر برس پڑیں عمران خان پر اور کہا کہ اس شخص نے چار سال میں کیا کیا؟ کوئی ایک کام بتا دیں سوائے افراتفری پھیلانے کے اس نے کیا کیا ہے ؟ ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کر رکھا ہے. چار لوگ سڑکیں بند کر کے بیٹھ جاتے ہیں یہ کوئی بات ہے بھلا. دوسری جماعتیں بھی لانگ مارچ کرتی رہی ہیں لیکن یہ سب کسی نے نہیں کیا جو عمرا ن خان
کر رہا ہے اور کروا رہا ہے. اس نے ملک میں تماشے لگا رکھے ہیں تو کیوںدیں ہم اسکو ووٹ. عمران خان نے ملک میںفساد بپا کر رکھا ہے میرے خیال سے اسکوسیاست سے نکال کر باقی سیاستدانوں کو کام کرنے دیا جانا چاہیے. احمد علی بٹ نے کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہےکہ جو پیتنس سال اقتدار میںرہے وہ بدلیں گے ملک کے حالات تو عفت عمر نے کہا کہ جی ہوں وہی بدلیں گے وہ تجربہ کار ہیں لیکن ان کو کام تو کرنے دیا جائے. عمران خان نے صرف باتیں کیں کام نہیںکیا .