عمران خان کو رش میں پھنسا دیں پھر وہ خطاب کریں گے. عامر کیانی کی ویڈیو وائرل

0
49

پی ٹی آئی رہنماء عامر کیانی کا کہنا ہے کہ آپ عمران خان کو رش میں پھنسا دیں پھر وہ خطاب کریں گے.

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں عامر کیانی کارکنان کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں اور انہیں کہہ رہے کہ ہیں آپ عمران خان کو رش میں پھنسا دینا تاکہ دو سے تین گھنٹے وہاں پھنس جائیں پھر وہ خطاب بھی کریں.رضوان جڑال نے عامر کیانی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عامر کیانی کا لانگ مارچ کو بڑا دکھانے کا شاندار منصوبہ ۔۔ ویسے آئیڈیا اتنا بُرا نہیں ہے.

ایک اور صارف نے لکھا کہ؛ عمران خان کو خوش اور عوام کوذلیل کرنےکے لئیےراولپنڈی کی ضلعی قیادت نے سر جوڑ لئیے،عامر کیانی نے راولپنڈی میں اجلاس کے دوران کہا کہ جب لانگ مارچ گجر خان پہنچے آپ نے 2 گھنٹے تک رش بنا دینا ہے تاکہ لانگ مارچ رک جائے اور عوام کا رش ہو جائے عمران خان وہیں خطاب کریں گے.


اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ؛ ایک معصوم سی خواہیش ہے سیاسی کارکن اکثر اپنے لیڈروں کو پھنسا دیتے ہیں جب وہ پھنس جاتا ہے تو پھر پھنسانے والوں کو ڈھونڈتا ہی رہتا ہے “انشاللہ ہم گوجر خان میں عمران خان کو رش میں پھنسا دینگے تا کہ وہ وہاں پانچ دس منٹ کا خطاب کریں “
مزید یہ بھی پڑھیں؛ شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار
تجدیدی فیس، ٹیلی کام کمپنیوں سے 9.5 ارب روپے وصول. پی ٹی اے
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی والے اپنے کم لوگوں زیادہ دکھانے کیلئے کئی حربے کرچکے ہیں اور کئی مرتبہ دو نمبری پکڑی گئی یاد رہے گزشتہ دنوں خود عمران خان نے اپنے ایک ٹوئیٹ لوگ کا رش دکھانے کیلئے پرانی تصویر شیئر کردی تھی تاکہ فیکٹ چیک کے بعد انکی حرکت بے نقاب ہوگئی تھی.

Leave a reply