عمران خان کو سازش کرکے لانا سازش آئین کیخلاف کام تھا. بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بطور وزیراعظم لانےکی سازش آئین کے خلاف تھی۔ کراچی میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین بننے کے بعد سے اس پر مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں جبکہ کچھ قوتوں سے برداشت نہیں ہوتا کہ صوبوں اور عوام کو حق ملے۔
علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری کوشش تھی ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کرکام کرے، پیپلز پارٹی نےجو کام شروع کیا، ن لیگ نے انہیں مکمل کیا، اس تسلسل کو توڑنے کے لیے ایک مک مکاؤ کیاگیا جبکہ عمران خان کو بطور وزیراعظم لانے کی سازش آئین کے خلاف تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی
پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک شخص نے عدلیہ، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو تقسیم کردیا ہے جبکہ اب وہ شخص توچلاگیا مگر اسے لانے والی سوچ وہیں ہے اور 3 سال کے نقصان کی مشکلات معلوم نہیں کب تک بھگتیں گے۔