شوبز انڈسڑی کی عمرا ن خان کے لئے حمایت جاری ہے ، ہر کوئی عمران خان کی گرفتاری کی مذمت کررہا ہے لیکن مجال ہے کہ کسی نے اس کیس کو پڑھ لیا ہو جس کی وجہ سے عمرا ن خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جہاں بہت سارے شوبز ستارے عمران خان کی حمایت میں بول رہے ہیں وہیں ثروت گیلانی بھی آگئی ہیں میدان میں انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ میں کہا ہے کہ ہم سب کو اس ملک کے لئے اس ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے اٹھ کھڑے ہونا ہوگا اگر ہم اب کھڑے نہیں ہوں گے تو کب کھڑے ہوں گے ا، ایک اکیلا انسان ہماری لڑائی لڑ رہا ہے ہمارے لئے
جدوجہد کررہا ہے ۔ ثروت گیلانی نے لوگوں سے پوسٹ کے زریعے اپیل کی کہ اپنے لئے ملک و قوم کے لئے باہر نکلیں اور حقیقی آزادی حاصل کریں۔ یاد رہے کہ ثروت گیلانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عمران خان ہی اس ملک کے لئے واحد امید کی کرن ہے اور وہی اس ملک کے مسائل حل کرے گا وہی اس ملک کو دنیا میں عزت دلوائے گا۔