طیبہ گل ہراسگی کیس؛ عمران خان اور جاوید اقبال کو ایک بار پھرطلبی کا نوٹس

0
58
Imran Khan Javed Iqbal

طیبہ گل ہراسگی کیس؛ عمران خان اور جاوید اقبال کو ایک بار پھرطلبی کا نوٹس

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے طیبہ گل ہراسگی کیس کی تفتیش کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نیب کے سابق سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طیبہ گل کیس انکوائری کیلیے عمران خان ، اعظم خان اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں دوبارہ موقع فراہم کرتے ہوئے 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام مقامات سے ثبوت و شواہد جمع کیے جہاں طیبہ گل کو حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پاکستان کیساتھ سٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط ہوجائیں گے. ڈائریکٹر آئی ایم ایف مڈل ایسٹ
جناح انٹرنشنل ائیرپورٹ کے فوڈ کاؤنٹرز پر نامناسب پیپر پلیٹ میں کھانا دینے کا انکشاف
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گوگل کی مدد سے 75 غیرقانونی ایپس میں سے 40 بند کروا دیں
احتساب عدالت ون لاہور کے جج راؤ عبدالجبار نے انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کرلیا جبکہ احتساب عدالت ون لاہور نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی طیبہ گل ہراساں کیس میں انکوائری کمیٹی نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کیا تھا.

جبکہ طیبہ گل ہراساں کیس کی انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی تھی اور انکوائری کمیٹی نے عمران خان، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی طلبی کا حکم نامہ جاری کر دیا تھا طیبہ گل کے الزامات پر لاہور احتساب عدالت نے پنجاب اور اسلام آباد کے آئی جیز کو انکوائری آفیسر مقرر کر رکھا ہے جبکہ انکوائری کے احکامات طیبہ گل اور اس کے شوہر فاروق نون کی شکایت پر دئیے گئے،انکوائری کمیٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام ہوسٹ کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیاتھا، طلبی کے نوٹس میں 11اپریل کو اسلام آباد پولیس لائنز پیش ہو کر اپنا موقف دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Leave a reply