عمران خان کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت دینے کی استدعا مسترد

imran

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو تمام مقدمات میں عبوری ضمانت دینے کی استدعا مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے ان کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت محکمہ داخلہ پنجاب اور وفاق کی جانب سے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی،عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان کے خلاف اسلام آباد پولیس نے 62 کیسز درج کررکھے ہیں اور پنجاب کی حدود میں 54 مقدمات درج ہیں۔

سماعت کے دوران درخواست گزار عمران خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان کو تمام مقدمات میں ضمانت دی جائے، جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک ملزم کا ضمانت قبل از گرفتاری میں عدالت کے روبرو پیش ہونا ضروری ہے، عدالت نے تمام رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

Comments are closed.