عمران خان کے بیان کا سپریم کورٹ نوٹس لے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

0
40
punjab assambly

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقارعلی بدر کی عمران خان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے .ذوالفقار علی بدر کا کہنا ہے کہ خان صاحب آپ نے یہ ثابت کر دیا کہ آپ پاکستان دشمن طاقتوں کے نمائندے ہیں،عمران خان نے اپنی زبان سے زہر اگلا ہے، پاکستان کے خلاف ایسی زبان کاٹ دینی چاہیے،ایسی آنکھ کو بھی نکال دینا چاہئے جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے.

ذوالفقار علی بدرکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وطن پر اللہ کی خاص کرم نوازی ہے، پاکستان انشاءاللہ تا قیامت قائم ودائم رہے گا،پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ اور ورکرز نے پاکستان کے لئے ہمیشہ قربانی دی اور آگے بھی دریغ نہیں کریں گے، اس ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا تھا اور ہم اس کے محافظ ہیں، ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کی باتیں ملک دشمن سوچ کی عکاسی ہیں،ہم نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کے خلاف جنگ کی کبھی اداروں کو متنازع نہیں کیا،ہمارے وطن پر اللہ کی خاص کرم نوازی ہے، پاکستان انشاءاللہ تا قیامت قائم ودائم رہے گا.

علاوہ ازیں عمران خان کے افواج پاکستان کے متعلق غیر سنجیدہ بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرائی گئی ہے ،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عمران خان کے افواج پاکستان کے متعلق غیرسنجیدہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہے،عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، افواج پاکستان کی ملک میں قیام امن کےلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے.

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ عمران خان قوم میں فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، لیکن پاکستان کے بائیس کروڑ عوام عمران خان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،قرارداد مین سپریم کورت سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کے فوج مخالف بیان کا نوٹس لیا جائے.

Leave a reply