اسلام آباد :گرین پاکستان مہم : ہم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ عمران خان نے پاکستان کوسرسبزکردکھایا:پاکستان بدل رہا ہے : اطلاعات کے مطابق چینی سفیریاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ ماحول کو بہتر بنانے کیلئے حکومتی اقدامات کے معترف ہیں، گرین پاکستان مہم میں چین بھرپور تعاون اورمدد کرے گا۔
پاک چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن خیبر میں پاکستان ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے تحت شجرکاری مہم کے موقع پر چینی سفیریاؤ جنگ نے کہاعمران خان نے کہا ہے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن کےخواہاں ہیں، افغانستان کیساتھ رابطےبڑھانےمیں خیبرپختونخوا کا بڑا اہم کردارہے، چائنیز کاروباری افراد کیلئے خیبرپختونخوا میں تجارت کے بہت مواقع ہیں۔
یاؤ جنگ نے کہا کہ عمران خان کا واضح ویژن ہے کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبے شروع ہوں، اس خطے کے مستقبل کا انحصار پاکستان کی ترقی سے جڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوروناخطر ناک وبا ہے پاکستان نےنمٹنے کیلئے زبردست اقدامات اٹھائے، ماحول کوبہتربنانے کیلئے حکومتی اقدامات کے معترف ہیں۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواہاں ہیں ، گرین پاکستان مہم میں چین بھرپورتعاون اورمدد کرے گا۔