بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد تقریب حلف برداری 30 مئی کو ہو گی.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں کرغزستان کے صدر ،موریطانیہ کے وزیراعظم بھی مدعو ہیں تاہم بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ مودی کی حلف برداری تقریب میںپاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو دعوت نہیں دی گئی.
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں بنگلادیش،بھوٹان، میانمار،نیپال، سری لنکا، تھائی لینڈ کےسربراہان کو بھی دعوت دی گئی ہے. واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے حالیہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے والے ہیں.