قوی خان کی وفات پر جہاں ان کے شوبزکے ساتھیوں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے وہیں سابق وزیراعظم جناب عمران خان نے بھی اداکار کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے ” معروف اداکار قوّی خان کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں”۔ دوسری طرف نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بھی قوی خان کے انتقال کو شوبز انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اداکار کے سوگوار خاندان کے دکھ میں شریک ہوں ، قوی خان کے انتقال سے اداکاری کا

سہنری دور ختم ہو گیا ہے. انہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری سے ٹی وی ڈراموں کو نئی جہت دی۔ان کے یادگار ڈرامے آج بھی پرستاروں کو یاد ہیں . قوی خان مرحوم کی فن و ثقافت کے فروغ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ قوی خان علاج کی غرض سے کینڈا میں زیر علاج تھے ، وہاں وہ اپنے بیٹے عدنان کے ساتھ رہتے تھے. کینسر سے جُوجنے والے قوی خان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ ڈرامے ہیں جن میں اندھیرا اجالا قابل ہے. ستارہ امتیاز حاصل کرنے والا یہ فنکارہمیشہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گا.

Shares: