وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل، کمرشل فلائٹ کی بجائے سعودی ولی عہد کے ذاتی طیارے پر امریکہ پہنچ گئے

0
85

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم کمرشل فلائٹ کی بجائے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی طیارے پر امریکہ روانہ ہوئے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اورمعاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقارعباس بخاری بھی ہمراہ ہیں، وزیراعظم 21 سے 28 ستمبرتک امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ 27 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سامنے رکھیں گے، وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کریں گے، اسی طرح وہ امریکی تھنک ٹینکس سے بھی خطاب کریں گے اور بین الاقوامی میڈیا سے بھی گفتگو کریں‌ گے،

وزیراعظم عمران خان کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آپ دورہ امریکہ پر کیسے جا رہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ میں کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکہ روانہ ہو رہا ہوں جس پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، اس لئے آپ کمرشل فلائٹ پر نہیں‌ بلکہ ان کے ذاتی طیارے پر امریکہ جائیں گے،

وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ 28 ستمبر تک ہے، اس دوران وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، اسی طرح وزیراعظم پاکستان ترکی اور ملائشیا کے سہ فریقی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران خان امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے،

Leave a reply