عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہوگی کہ مولانا فضل الرحمان کو کامیابی ملے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میاں افتخار حسین نے کہا کہ ایسی فضا بنائی جائے کہ 27 تاریخ پوری اپوزیشن کی تاریخ بن جائے، ہم چاہتے ہیں کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے ، عمران خان نےاقوام متحدہ میں پاکستان کی پگڑی اچھالی، حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن تقسیم ہو جائے، مولاناصاحب اے پی سی کا اجلاس بلائیں تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کر لیں،

میاں‌ افتخار حسین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے ، عمران خان نے تقریرمیں کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کی بات نہیں کی،

Shares: