وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں میرے متعلق کیا کہا؟ فردوس عاشق اعوان نے خود ہی بتا دیا

وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈے پرتفصیلی غور ہوا، کابینہ نےای کامرس پالیسی کی منظوری دی ہے،

زلزلہ متاثرین کے لئے حکومتی پیکج ، کیا کچھ ملے گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ہر وزارت کو اپنی کارکردگی بہترکرنےکی ہدایات دی ہیں، کابینہ اجلاس میں ای کامرس پالیسی کی منظوری دی گئی ، فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم نے میرے متعلق کہا کہ میں 24 گھنٹے کام کررہی ہوں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےکابینہ کوامریکا میں ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ردو بدل کرنے کا استحقاق اور اختیار وزیراعظم کو ہے، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کیلیےآواز کوطاقت دینے والے تمام عالمی لیڈرز کا وزیراعظم نےشکریہ ادا کیا ، بھارت تمام ہتھکنڈے آزمانے کے باوجود کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکا، وزیراعظم کشمیریوں کی آواز ہر جگہ بلند کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے، آن لائن شاپنگ کیلیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لےکر چلنے کی ہدایات جاری کی ہیں، ای گیٹ وے ، ای بلنگ سے متعلق رولز اور اسٹرکچر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں،

نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے صوبائی، متعلقہ اداروں کو آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایات دی ہیں، فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم کی70اوروزیرخارجہ کی سائیڈلائن پر50ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں کشمیرکےایک نکاتی ایجنڈےپربات چیت ہوئی، وزیراعظم نےہدایت کی ہےکہ آٹےکی قیمت میں اضافہ نہیں ہوناچاہیے،

Comments are closed.