وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کشمیریوں کا مقدمہ جرات،بہادری اور مدلل انداز میں پیش کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کی حقیقت بیان کی ہے، وزیراعلی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے معصوم کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے، مودی سرکارکی مکاری اور عیاری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر عمران خان کاجرات مندانہ موقف بھارت کو جھکنے پر مجبور کردے گا،

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو مسئلہ کشمیر کے حل کی فہم و فراست رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہاکہ کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، جمعہ کے روز کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے، قوم کشمیریوں کیلئے جو ق درجوق باہر نکلے گی،

Shares: