قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر ایٹمی حملہ کر دیا، زلزلہ زدگان کا فنڈ کھایا تو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا
ہم سے غلطیاں ہوئیں، قوم سے معافی مانگتے ہیں، شہباز شریف کا اعتراف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کیا ضرورت تھی ،مجھ پر زلزلہ زدگان کا فنڈ کھانے کا الزام لگا یا گیا یہ میرے اوپر ایٹمی حملہ تھا،
احتساب کے نام پر بد ترین انتقام، شہباز شریف پھٹ پڑے
شہباز شریف نے کہا کہ یہ عمران نیازی اور شہزاد اکبر نے کہانی گھڑئ، حقائق یہ ہیں کہ زلزلہ 2005 میں آیا اور میں اسوقت برطانیہ میں تھا، 2004 میں جب آیا تھا تو اگلے جہاز میں مجھے واپس بھیج دیا گیا تھا، 2008 کے الیکشن کے نتیجے میں دوبارہ اس صوبے کا خادم اعلیٰ بنا، یہ الزام خوردبرد کا گھناؤنا الزام ہے کہ مین نے زلزلہ زدگان کا پیسہ کھا لیاہے،. خدا را پاکستان کو بدنام نہ کرو، اگر کرپشن کی ہے تو سیدھے سیدھے مجھے گرفتار کرلیتے،عمران خان اور نیب نے جوتحفہ دیا ہےاس سے بڑی زیادتی قوم کیساتھ نہیں ہوسکتی،اگرمیں نےزلزلہ زدگان فنڈمیں کرپشن کی توگرفتارکیوں نہیں کیاگیا،برطانوی ادارےنےبھی الزامات کی تردیدکی،
وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر
جب سے عمران خان آئے ہیں کبھی ہنس کر بات نہیں کی کبھی ہم کی بات نہیں کی، عمران خان کا موقف ہے کہ نہ کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا عمران خان عوامی خدمت کی میدان میں شکست کھا چکے ہیں عمران خان ایک ضدی ، غصے سے بھرے ہوائےسلیکٹڈ وزیراعظم ہیں ،عمران خان جان لیں جتنا مرضی ظلم کریں، ہم ان گلیوں سے پہلے بھی گزرے ہیں،کل آپ نے گاڑیاں ، گھر منجمد کرائے یہ پہلی بار نہیں ہوا ماضی میں بھی ہوتا رہا،ہماری جائیدادیں اور کاروبار پہلے بھی منجمد کیا گیا ،مشرف نے ہمارے گھر پر قبضہ کرلیا تھااس کو اولڈ پیپلزہاؤس قرار دیا،ہم پہلےبھی کھڑےرہے اب بھی کھڑے رہیں گے عوام کی خدمت کرتے رہیں،ہم کھڑے رہیں گے آپ کو یہ سودا بہت مہنگا پڑے گا،خواجہ سعدرفیق کے دور میں ریلوے کیسا تھا اور آج کیا حال ہے خود دیکھ لیں،فواد حسن فواد نے دن رات محنت کی وہ ایک عظیم انسان ہیں،ہم نے پہلے بھی گرفتاریاں اور جیل کاٹی ہے اب بھی کاٹ لیں گے ،عمران خان اور نیب نے جوتحفہ دیا ہےاس سے بڑی زیادتی قوم کیساتھ نہیں ہوسکتی،
منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب
شہباز شریف نے مزید کہا کہ بی آرٹی پشاورمیں ناقص میٹریل اورکرپشن سب کےسامنےہےلیکن نیب خاموش ہے،نوازشریف سےمل کرآیا ہوں،ان کےحوصلےبلند ہیں،
ایک اور وزیراعظم گرفتار،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں
شاہد خاقان عباسی گرفتار، کہاں منتقل کیا جائے گا؟ نیب نے فیصلہ کر لیا
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے ساتھ جو کچھ کیا اس کے باوجود زندہ رہیں گے اور ملک کی خدمت کریں گے