اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی ہے
سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018ء کے عام انتخابات میں "سلیکٹڈ” ہونے کا اعتراف کرلیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے 2018ء کے انتخابات میں ہماری کمزور حکومت بنوائی تاکہ ہمیں کنٹرول کر سکے،ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے تھا، گزشتہ انتخابات میں بہت سے حلقوں میں ہمارے اُمیدواروں کو نہایت کم مارجن سے کروایا گیا، آئندہ الیکشن 2024ء میں واضح اکثریت نہ ملی تو اس بار اپوزیشن میں بیٹھیں گے،میری دوسری بڑی غلطی جنرل باجوہ کو ایکسٹنشن دینا تھی، میں جنرل باجوہ کی میٹھی میٹھی باتوں میں آ گیا تھا، اس الیکشن میں گندے گندے عجیب سے انتخابی نشان دے دیئے ہیں،نواز شریف انتخابی مہم چلانے کیلئے نکلا ہے،16ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، بتائیں 16 ماہ میں کن ’’ریلو کٹوں‘‘ کی حکومت تھی؟اب یہ ’’ریلو کٹوں‘‘ کی کھچڑی بنانا چاہتے ہیں،
خاور مانیکا کمزور،میں مر جاتا بیان نہ دیتا،بندوقوں سے مسئلے حل نہیں ہوتے، عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مذاکراتی ٹیم نے شرط رکھی تھی کہ الیکشن چیف جسٹس بندیال کے ہوتے ہوئے نہیں ہونے چاہییں اس کے بعد کی تاریخ رکھیں یہ شرط ہم کیسے مان سکتے تھے ہم تو 90 روز میں آئینی الیکشن کی بات کر رہے تھے ، دوران سماعت اعظم خان نے سچ بولا ہے،حقائق بیان کئے ہیں، اس لئے اُسے تھپکی دی، بندوقوں سے مسئلے حل نہیں ہوتے، مذاکرات سے ہی حل نکلتا ہے،یحییٰ خان کی بھی کوشش تھی کہ وہ ہنگ پارلیمنٹ بنائے تاکہ وہ خود مضبوط رہے،لوٹوں کا حال اس الیکشن میں دیکھنے والا ہو گا،میں آج بھی کہتا ہوں، انہوں نے بھاگنا ہے ، جب یہ ہاریں گے تو یہ بھاگیں گے،ہمارے رہنما جیسے ہی مہم کے لئے نکلتے ہیں، گرفتار کر لئے جاتے ہیں، میں سیاسی آدمی ہوں، میرے پاس بندوق نہیں، ڈائیلاگ کے ذریعے ہی بات کرنی ہے، عدت کیس میں جو کیا گیا ایسا میں نے کسی ملک میں کسی کو کرتے نہیں دیکھا، خاور مانیکا کمزور آدمی نکلا میں ہوتا تو مر جاتا ایسا بیان نہ دیتا،ہماری ٹاپ لیڈرشپ کو اِنہوں نے نااہل کرا دیا، ابھی انڈر 16 کو بھی نہیں کھیلنے دے رہے، پلان کے حوالے سے آپ کو سب کچھ نہیں بتا سکتا کیونکہ وہ بھی دیکھ رہے ہیں، وہ ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں، یہ ڈرے ہوئے ہیں،
سارے مجرموں کو آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے شکست دوں گا،عمران خان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر عمران خان کے اکاؤنٹ سے ٹویٹ بھی کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل سے قوم کے نام پیغام :فروری 8 آزادی اور غلامی میں فرق کا دن ہے،مجھے یقین اور اعتماد ہے کہ میری قوم آزادی کے ساتھ کھڑی ہے، اپنے ووٹ سے پاکستان کی آزادی کو محفوظ بنائے گی،قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والا گروہ 8 فروری کو انتخاب پر ڈاکہ ڈال کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنا چاہتا ہے، قوم کو غلام بنائے رکھنے کیلئے لندن منصوبے کے تحت ایک سرٹیفائیڈ مجرم کو انصاف کا قتل کرکے وطن واپس لایا گیا ہے،اس سرٹیفائیڈ مجرم کو عوام کی مرضی کے برعکس ملک پر مسلّط کرنے کیلئے عدل کے نظام کو تباہ و برباد اور آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں،سیاست کے ریلو کٹّے کو میچ جتوانے کیلئے بلّے کا نشان چھین کر اکیلے میدان میں اتارا گیا ہے مگر اس کے باوجود بدترین دھاندلی کی کوششیں کی جارہی ہیں،میری قوم خصوصاً ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور میرے کارکنان نے ہمّت اور دلیری سے ظلم کا مقابلہ کرکے میرا سر فخر سے بلند کیا ہے،جیل میں بیٹھ کر اللہ کے فضل اور اپنی قوم کی مدد سے ان سارے مجرموں کو آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے شکست دوں گا،رائے عامہ کے تمام آزاد اندازے تحریک انصاف کی بے پناہ مقبولیت اور تین چوتھائی جیسی تاریخی اکثریت سے انتخاب کے اشارے دے رہے ہیں،قوم آزادی کا انتخاب کرکے تحریک انصاف کو قانون کی حکمرانی، دستور کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کا مینڈیٹ دینا چاہتی ہے،دستور مخالف قوتیں 8 فروری کا انتخاب لوٹ کر قوم کو غلام رکھنے میں کامیاب ہوئیں تو چور اُچکّے راج کریں گے اور ملک کی کشتی مزید بھنور میں اترے گی،ظلم اور جبر سے ملک کو لاقانونیت کی راہ پر ڈالنے والوں سے اپنے ووٹ کی طاقت سے حساب لینا ہوگا،دھونس اور دھاندلی کی بےپناہ ریاستی کوششوں کے باوجود عوام کو 8 فروری کو نکل کر آزادی اور غلامی میں سے کسی ایک کا فیصلہ کن انداز میں تعیّن کرنا ہوگا،چاہتا ہوں میری قوم کا ہر فرد تیاری کرے اور اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان کو دستور و قانون کی راہ پر ڈالنے کیلئے 8 فروری کو ووٹ ڈالے اور اپنے ووٹ کی حفاظت یقینی بنائے-
عمران خان کی فیملی نے سماعت سے قبل جج سے کمرہ عدالت میں ہیٹرلگانے کے احکامات جاری کرنے کامطالبہ کیا، جس پر جج صاحب نے کہا کرتے ہیں کچھ! اتنی سردی میں کمیونٹی ہال میں کھلے عام سماعت اور ہیٹر نہیں.
بغیر تیاری آجاتا ہے، میں مطمئن نہیں،عمران خان نے لطیف کھوسہ کو اہم کیس کی پیروی سے ہٹا دیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل لطیف کھوسہ کو کیس کی پیروی سے ہٹا دیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ بغیر تیاری آجاتا ہے، میں مطمئن نہیں، عمران خان نے اپنی لیگل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے پر نیب کیسز کی پیروی کرنے والے وکلا کی ٹیم کو تبدیل کردیا ،عمران خان نے رواں ہفتے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت کے دوران عدم اطمینان کا اظہار کیا، عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر اور سکندر ذوالقرنین کو نیب کیسز کی پیروی کرنے کی ہدایت کر دی.
القادر ٹرسٹ کیس، وکلا تبدیل، عمران ،بشریٰ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم کی کاروائی 24 جنوری تک موخر کر دی گئی ہے،اس کیس میں عمران خان نے قانونی ٹیم تبدیل کر لی اب بیرسٹر علی ظفر ، سکندر ذوالقرنین سلیم اور محمد عثمان گل اس کیس کی پیروی کریں گے قانونی ٹیم کی تبدیلی کی وجہ سے آج جیل سماعت میں فردجرم عائد نہ ہو سکی، اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کی سماعت کی، ملزمان کی جانب سے لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ، عثمان گل، سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کی جانب سے امجد پرویز، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور عرفان بھولا پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ریفرنس میں وکلاء تبدیل کرنے کی درخواست دی گئی اور منظور ہونے پر نئی وکلاء ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، سکندر ذوالقرنین اور عثمان گل کو شامل کرلیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے نئے وکیل علی ظفر کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی،دوران سماعت سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالت میں بیان دیا کہ فرد جرم میں لکھی قانونی اصطلاحات وکیل ہی سمجھا سکتے ہیں، وکیل کی غیر موجودگی میں چارج قبول ہی نہیں کرتا، یہ سب کچھ خلائی مخلوق کرنل صاحب جو دیکھ رہے ہیں وہ کرا رہے ہیں، عمران خان نے یہ کہہ کر عدالت میں لگے کیمرے کی جانب دیکھا اور ہاتھ ہلاکر اونچی آواز میں بولا ’’ کرنل صاحب! میں عمران بول رہا ہوں۔ عمرن خان کے اس اقدام پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی 24 جنوری تک مؤخر کردی۔
ہمارے امیدواروں کے پوسٹرز پر قیدی نمبر 804 لکھا جائے گا،عمران خان
کیا کروں، انڈیا پر حملہ کر دوں،عمران خان کا بھارتی پر حملے پر ردعمل اور آج ایران کو ملا جواب
بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ








