عمران خان پب جی کھولو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

0
45

عمران خان پب جی کھولو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق، حکومت کی جانب سے آن لائن گیم پب جی پر پابندی لگائے جانے کے بعد پب جی کے شائقین نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پب جی گیم کو کھول دیا جائے یعنی اس پر لگی پابندی اٹھا لی جائے . اس سلسلے میں سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ‌بن گیا ہے. پب جی کے حق میں بڑھ چڑھ کو تویٹ‌کی جارہی ہیں اور اس تناظر میں حکومت کو نا اہل بھی قرار دیا جارہا ہے .

واضح‌ رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی اے نے یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کو کی گئی تفصیلی سماعت کے بعد کیا ہے۔ سماعت میں دلچسپی کی حامل دیگر فریقین نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی اے نے پب جی کی انتظامیہ سے پب جی کے سیشنز، پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد اور کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرولز کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم پب جی کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔
واضح‌رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پب جی گیم بحال کرنے کا حکم دے دیا

Leave a reply