عمران خان نے توشہ خانہ میں جیب کتروں والا کام کیا،شرجیل میمن

0
31
sharjeel

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ میں جیب کتروں والا کام کیا۔

باغی ٹی وی : شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ توشہ خانہ سے لی گئی گھڑیوں کی فروخت کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے۔

توشہ خانہ ریفرنس:ڈسٹرکٹ کورٹ میں عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج بھی نیب اور ایف آئی اے عمران خان کو ریلیف دے رہی ہیں، انہیں کچھ نہ کہنا سوالیہ نشان ہے ، کیا وجہ ہے کہ عمران خان کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

شرجیل میمن نے سوال اُٹھایا کہ کیا ایک دفعہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو نام ایف آئی آرکے لیے دیے گئے وہ صحیح ہیں؟

واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہوگیا ہے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال آج سماعت کریں گے-

مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا،کامران ٹیسوری

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجوایا تھا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر نے شکایت میں کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے، عمران خان نے اثاثوں کی جھوٹی تفصیلات جمع کرائیں ہ سیکشن 174 کے تحت جھوٹی تفصیلات جمع کرانے کی سزا بھی ہے، عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے۔

بہت جلد ملک کا وسیع علاقہ انٹرنیٹ کی سہولت اپنے گاؤں قصبوں میں حاصل کر سکے…

Leave a reply